وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 2روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے، برطانوی وزیرخارجہ کی دعوت پر دولت مشترکہ کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ، روانگی سے قبل وزیر خارجہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ دولت مشترکہ کا ایک غیر معمولی اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ ہو رہا ہوں۔ دولت مشترکہ کے اس اجلاس کی دعوت مجھے برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے دی تھی۔

 کامن ویلتھ کے 54ممبران ممالک ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو اس میں نمائیندگی ملی ہے، پاکستان اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ کامن ویلتھ کے اس اجلاس میں شرکت سے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کا موقع میسر آئے گا، اس اجلاس میں 2018میں طے کئے گئے اہداف پر پیش رفت کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے میں مفصل رپورٹ بھی پیش کرونگا۔

 

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں