چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) چین اور افغانستان کے وزرائےخارجہ کل سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ چین، افغانستان، پاکستان سہ ملکی وزراء خارجہ مذاکرات کا تیسرا دور کل 7 ستمبر 2019 کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک مرتبہ پھر سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ  کل سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے۔ چین، افغانستان، پاکستان سہ ملکی وزراء خارجہ مذاکرات کا تیسرا دور کل 7 ستمبر 2019 کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

 

سٹیٹ قونصلر اورچین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اپنے اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کریں گے۔ مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات، افغان امن عمل، سکیورٹی تعاون و انسداد دہشت گردی، ترقیاتی تعاون اور باہمی روابط کا فروغ شامل ہے۔

 

واضح رہے کہ چین، افغانستان، پاکستان وزراء خارجہ مذاکرات کا قیام 2017 میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد باہمی مفاد کے امور بالخصوص معاشی ترقی اور امن وسلامتی پر تینوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔ ان مذاکرات کا اولین اجلاس 2017 میں بیجنگ میں جبکہ دوسرا اجلاس دسمبر 2018 میں کابل میں ہوا تھا۔

 

پاکستان سیاسی اعتماد سازی، ترقی وتعاون اور روابط  کے فروغ کے حوالے سے ان سہ ملکی مذاکرات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ توقع  کی جا رہی ہے کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں تینوں ممالک کے مابین یکساں مفاد کے امورپر زیادہ بہتر ہم آہنگی سامنے آئے گی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں