وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا دورہ کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی  تک امریکا کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم 22 جولائی کو صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہے اور کرتار پور راہداری پر 14 جولائی کو مذاکرات ہوں گے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی کو واشنگٹن جائیں گے۔ امریکی دورہ سے  متعلق تمام تفصیل دی جاچکی ہے۔ وہاں رکنے کے حوالے سے وزیراعظم خود بیان دے چکے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کیس میں 17 جولائی کو فیصلہ آئے گا۔ ہم نے تیاری اچھی کی تھی اور اچھا کیس لڑا۔ ہمارا گمان اچھا ہے۔ 17 جولائی کو ہی اس کیس پر کمنٹ کریں گے۔

 

ڈاکٹر فیصل  نے مزید کہا کہ کرتار پور پر 14 جولائی کو مذاکرات ہوں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیل وہاں پر دیں گے۔ پاکستان نے 80 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ بھارت نے کتنا کام کیا ہے ابھی معلوم نہیں۔ اس حوالے سے ہونے والے معاہدے کی تفصیل ابھی سامنے نہیں لائی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ سے  مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستان اس میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں