مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت دوغلی پالیسی پرعمل پیرا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر قدم اٹھا کر عالمی سطح پر پھنس چکا ہے۔ بھارت دوغلی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔  

 

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر قدم اٹھا کر بھارت عالمی سطح پر پھنس چکا ہے۔ پاکستان ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے۔ اب مذاکرات کے آپشنز ختم ہو گئے ہیں۔

 

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت دوغلی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ مسئلہ کشمیر کو باہر دو طرفہ اور اپنے ملک میں یکطرفہ قرار دیتا ہے۔ بھارت جو مرضی کہتا رہے اس سے حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی۔

 

ڈاکٹر محمد فیصل کا بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش سے متعلق کہنا تھا کہ فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ کرتار پور راہداری سے متعلق اجلاس کل زیرو پوائنٹ پر ہو گا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں