سرحدی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان نے لائن آف کنٹرول ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ تھمایا۔

 

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ تھمایا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ معاہدے کی خلاف ورزی اسٹریٹجک غلطی کا باعث بن سکتی ہے۔

 

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج 2003 سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ بھارت اپنی افواج کو ہدایت کرے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کریں، ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر امن بحال رکھے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں