پاکستان کے غیر محفوظ ہونے کا تاثر بدل گیا، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان کے غیر محفوظ ہونے کا تاثر بدل گیا۔ آئی سی سی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا اشارہ دے دیا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ سن کہتے ہیں پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ بحالی کی جانب بڑا قدم ہے۔

 

پاکستان میں کرکٹ کا بخار دیکھ کر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کا دل موم ہوگیا۔ ڈیو رچرڈسن نے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوتے ہوئے رواں سال پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کا اشارہ دے دیا۔

 

شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیو رچرڈ سن نے کہا کہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی جانب بڑا قدم ہے۔ ڈیو رچرڈسن نے کراچی میں غیر ملکی کرکٹرز کی کہکشاں کو دنیا کے لیے ایک مثال قرار دیا۔ ڈیو رچرڈسن نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کے حوالے سے بھی وضاحت کردی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں