سینیٹ کا اجلاس کل ہو گا، خارجہ پالیسی کے علاوہ کئی اہم معاملات زیربحث

اسلام آباد(جمشید خان) سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہو گا، اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر ایوان میں بحث کی جائے گی، خارجہ پالیسی پر بحث ایوان کے ایجنڈے میں شامل کر لی گئی ہے، خارجہ پالیسی کے علاوہ بھی کئی اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

 

سینیٹ کا اجلاس اہم کل سہ پہر تین بجے منعقد ہو گا، سینیٹر چوہدری تنویر کی تحریک پر اسلام آباد کے اسپتالوں میں سہولیات کے حوالے سے ایوان میں بحث ہو گی، انسانی سمگلنگ کے دوران پاکستانی نوجوانوں کی ہلاکت کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

 

آزاد کشمیر حکومت کو منگلا ڈیم کے بقایا جات کی تحریک ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے، نومولود بچوں کی ہلاکت میں اضافے پر تحریک بھی ایوان بالا کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ ملک میں کم سے کم تنخواہ کے حوالے سے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھی ایوان میں بحث ہوگی۔

 

انسانی اعضاء کی پیوند کاری سے متعلق بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے، تھیلیسمیا کے مریضوں کے ورثاء کے خون ٹیسٹ لازمی کرانے پر ایوان میں بحث ہو گی، پی آئی اے اہلکاروں کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے رپورٹ بھی ایوان پیش کی جائے گی۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں