سانحہ ساہیوال تحقیقات، 10روز گزر گئے فرانزک لیب کو مکمل شواہد نہ مل سکے

اسلام آباد(رمضان بیگ) سانحہ ساہیوال میں فرانزک لیب کو 10 روز بعد بھی مکمل شواہد نہ مل سکے، ڈی جی فرانزک لیب ڈاکٹر اشرف کے مطابق گاڑی اور گولیوں کے خول پہنچائے گئے، اسلحہ فراہم نہیں کیا گیا۔ نامکمل شواہد کے باعث تاحال کام شروع نہ ہو سکا۔

 

سانحہ ساہیوال فرانزنک ٹیموں کو مشکلات کا سامنا، دس روز گزرنے کے باوجود واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور صرف گولیوں کے خول پہنچائے گئے ہیں، نہ ہی اسلحہ پہنچایا گیا ہے اور نہ ہی موقع سے ملنے والے شواہد فرانزنک لیب بھیجے گئے ہیں۔

متعلقہ خبر:سانحہ ساہیوال: تحقیقات کیلئے فرانزک لیب کو تاحال ثبوت فراہم نہیں کیے گئے

ڈی جی فرانزنک کا کہنا ہے کہ نا مکمل شواہد کے باعث تاحال کام شروع نہ ہو سکا، واقعہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔ اسلحہ تاحال فراہم نہیں کیا گیا، جس کے باعث فرانزک رپورٹ بنانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کو تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں