سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کی قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کی خواہش

پبلک نیوز: سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ سعید اجمل نے کہا کہ وہ اپنے تجربے سے قومی ٹیم کے کامیابی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سابق کرکٹرز بھی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

 

سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کی قومی ٹیم کے لئے خدمات حاضر ہیں۔ سپن باؤلر کے مطابق خواہش ہے کہ اپنے تجربے سے قومی ٹیم کی بہتری کے لیے بطور کوچ خدمات انجام دوں۔

 

سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچوں میں 178، 113 ایک روزہ میچوں میں 184 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ کپتان کی تبدیلی پر سعید اجمل نے کہا کہ بابر اعظم ٹیسٹ اور ون ڈے کے لئے بہترین چوائس ہیں۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں