بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے میں ناکام رہی: سابق بھارتی جنرل

نئی دہلی(پبلک نیوز)10لاکھ فوج بھی جذبہ حریت کچل نہ سکی۔ کشمیریوں میں بھارت کیخلاف شدید غصہ ہے۔ سابق بھارتی جنرل نے اعتراف شکست کا اعتراف کر لیا۔ پھر بھی مودی سرکار ہے کہ انتہا پسندی سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر بھارت کے لئے سب سے بڑی آزمائش ہے۔ 10لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے میں ناکام رہی۔ بھارتی لیفنٹنٹ جنرل ریٹائرڈ ڈی ایس ہودا نے اعتراف کر لیا۔ سابق بھارتی جنرل نے انڈین نیشنل کانگریس کے لئے لکھی گئی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ دو ہزار بارہ کے بعد سے کشمیریوں کی تحریک میں شدت آئی ہے، کشمیریوں میں بھارت کیخلاف شدید غصہ ہے۔ بھارتی جرنیل نے پورا سچ کہہ دیا کہا بھارتی فوج کمزور ہے۔

 

ڈراؤ، دھمکاؤ یا مارو، ووٹ تو لینا ہے۔ مودی سرکار اور ان کے انتہا پسند چیلے دھمکیوں پر اتر آئے۔ نریندر مودی نے مہاراشٹر میں انتخابی مہم کے دوران پلواما میں مرنے والے فوجیوں کو پھر مہرہ بنایا۔ کرناٹک میں بی جے پی رکن پرابُو چوہان نے دھمکی دی کانگریس کو ووٹ دینے والوں کو پاکستان چلے جانا چاہیئے۔

دوسری جانب سیکولر ریاست ہونے کی دعویدار بھارت میں اقلیتوں کے لئے عرصہ حیات تنگ ہے۔ آسام میں انتہا پسند ہندوؤں نے گائے ذبحہ کرنے کا الزام لگا کر 68سالہ بزرگ مسلمان کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ انتہا پسندوں کے جتھے نے بزرگ شہری کو سرعام سور کا گوشت کھانے پر بھی مجبور کیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں