امریکہ: فائرنگ واقعات پر باراک اوباما کی ٹرمپ پر تنقید

 

پبلک نیوز: سابق امریکی صدر باراک اوباما نے نام لیے بغیر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ نسل پرستانہ بیانات دینے یا ایسی سوچ کو فروغ دینے والوں سے اجتناب کریں اور خوف کا ماحول بنانے اور نفرت پھیلانے والے لیڈرز کو مسترد کر دیں۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نسل پرستانہ بیانات دینے یا ایسی سوچ کو فروغ دینے والوں سے اجتناب کریں اور خوف کا ماحول بنانے اور نفرت پھیلانے والے لیڈرز کو مسترد کر دیں۔

 

الپاسو اور ڈیٹن میں پیش آنے والے  فائرنگ کے واقعات پر ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوباما کا مزید کہنا تھا کہ جب تک گن لاء میں تبدیلی کے لیے حکام جواب دہ نہیں ہوں گے، ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعات کا ذمہ دار گن وائلنس کی بجائے ذہنی بیماری، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو قرار دیا تھا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں