نیب رہے گا یا پاکستان کی معیشت، آئندہ پیشی پر نہیں آؤں گا: آصف زرداری

اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق صدر آصف زرداری کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی پبلک ہو گئی۔ اس دوران ان کا غصہ عروج پر رہا۔ انھوں نے نیب کے تفتیشی افسران دوٹوک انداز میں بتایا دیا کہ آخری بار دستیاب ہیں، آئندہ نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نیب پیشی کے لیے پہنچے تو ان کا پارہ نارمل نہیں تھا۔ اس دوران ان کا غصہ بھی عروج پر رہا۔ ایک طرف انھوں نے پیشی پر غصے کا مظاہرہ کیا تو دوسری جانب تحقیقاتی ٹیم کے سوالات پر جوابات بھی درست انداز میں نہ دیئے۔

انھوں نے کہا کہ آج نیب بیشی کے لیے آخری بار آیا ہوں، آئندہ نہیں آؤں گا۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے جب جعلی اکاؤنٹس سے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے مشکوک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کو برنس اکاؤنٹ کہا۔

تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے سوال دوہرا دیا گیا جس پر سابق صدر غصے میں آگئے۔ غصے میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب نیب نہیں ہو گا۔ نیب رہے گا یا پھر پاکستان کی معیشت رہی گی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہر کسی کے پاس بلیک منی اور بزنس اکاؤنٹس ہیں۔

احمد علی کیف  2 روز پہلے

متعلقہ خبریں