سابق وزیراعظم نواز شریف حاضری کیلئے داتا دربار پہنچ گئے

لاہور(مستنصر عباس) پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اتوار کو داتا دربار کا دورہ کیا، نواز شریف نے دربار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور دعائیں مانگیں۔

 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی مدت ختم ہونے اور کوٹ لکھپت جیل جانے میں صرف 2 دن باقی ہیں تو ایسے میں آج اتوار کو صبح 11 بجے کے قریب سابق وزیراعظم نے داتا دربار پر حاضری کا اچانک پروگرام بنایا۔ نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ سے معروف صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے دربار پہنچے۔

 

سابق وزیراعظم نواز شریف نے داتا دربار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ نواز شریف نے اپنی صحت اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی مانگیں۔ نواز شریف آنکھیں بند کر کے کافی دیر تک مزار کے قریب کھڑے رہے۔ داتا دربار میں موجود زائرین نے نواز شریف سے ہاتھ ملائے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ اچانک تھا، لیکن ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ نواز شریف داتا دربار حاضری کے بعد واپس رائیونڈ جاتی امرا پہنچ گئے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں