سابق پنجاب حکومت کا زکوٰۃ کی ادائیگی میں بھی کرپشن کا انکشاف

لاہور(ادریس شیخ) سابق پنجاب حکومت کے دور میں غریب اور نادار افراد کو زکوٰۃ کی ادائیگی میں بھی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ زکوٰۃ فنڈز سے خریدی گئی غریب مریضوں کیلئے ادویات جاری ہی نہ کی گئیں نہ ہی ٹھیکیدار کو واپس کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی ادویات ضائع ہو گئیں۔ زکوٰۃ کے حقداروں سے زائد رقوم کی وصولی کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ حقداروں سے مفت ادویات کے بھی 16 لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

 محکمہ زکوٰۃ و عشر کے افسران نے ملی بھگت سے نجی ہسپتال کے اکاؤنٹس میں خطیر رقوم منتقل کیں۔ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زکوٰۃ فنڈ سے متعلق ٹھیکے دیے گئے ہیں۔ حقداروں سے رقوم وصولی کی گئیں اور غیر مستحق افراد پر لاکھوں روپے خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں