بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

لندن (پبلک نیوز) ایم کیو ایم کے بانی اور سیاسی رہنما الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ لندن پولیس کے مطابق شواہد ناکافی ہونے کی بنا پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی اور سیاسی رہنما الطاف حسین کو لندن پولیس کی جانب سے رہا کر دیا گیا ہے۔ کراؤن پراسیکیوشن سروس کا کہنا ہے کہ شواہد ناکافی ہیں لہٰذا فرد جرم عائد نہیں کر رہے۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق ڈیڑھ ماہ بعد کی تاریخ دی گئی ہے۔ ڈیڑھ ماہ بعد بانی ایم کیو ایم کو پولیس اسٹیشن آنا ہوگا۔ بانی ایم کیو ایم کے بارے میں انکوائری جاری رہے گی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں