عمران فاروق قتل، منی لانڈرنگ مقدمات میں بانی ایم کیوایم کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(ضمیر علی)عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں بانی ایم کیو ایم کو مزید مشکلات کا سامنا، برطانوی پولیس بانی ایم کیو ایم کے خلاف نفرت انگیز تقریر، عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس کی انکوائری مکمل کرکے روانہ ہو گئی۔

 

برطانوی پولیس نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف انکوائری کی لئے مواد اکٹھا کر لیا۔ نفرت انگیز تقاریر، عمران فاروق قتل کیس، اور منی لانڈرنگ کیس کی انکوائری مکمل کرکے برطانوی پولیس واپس روانہ ہوگئی۔ برطانوی پولیس نے نامزد ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق ملزمان کے بیانات کو برطانیہ میں چلنے والے کیس میں ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے برطانوی پولیس کو ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیانات اور ثبوت بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں