پیسوں کی ہوس میں 4 دوستوں نے نوجوان ساتھی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

کراچی(تنویر منیر) شہر قائد میں قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات، دوستوں نے رقم کی لالچ میں دوست کی جان لے لی، گیارہ روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش زمان ٹاؤن پولیس نے شیرپاؤ کالونی کے نالے سے برآمد کر لی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

 

دوستوں کی لالچ میں دوست کی جان لے لی، پیسوں کی ہوس میں چار دوستوں نے مل کر نوجوان دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ گیارہ روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان زبیر کی لاش اس کے دو گرفتار دوستوں احمد اور انس کی نشاندہی پر زمان ٹاؤن پولیس نے شیرپاو کالونی میں نہر سے برآمد کرلی۔

 

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کو پیسوں کی لالچ میں اغواء کے بعد قتل کیا اور لاش شیرپاو قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گئے جبکہ چند روز قبل ملزمان مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ اس کی تلاش کی کوشش کرتے رہے۔ ملزمان کو پولیس نے موبائل کال ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا ہے جبکہ واردات میں ملوث 2 ملزمان تاحال فرار ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں