اسلام آباد ڈرگ ٹیمز کی بڑی کارروائی، 4 نجی میڈیکل اسٹورز سیل

اسلام آباد(فوزیہ چوہدری) انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے غیر معیاری ہسپتال اور میڈیکل اسٹورز کا معاملہ، اسلام آباد میں بغیر لاٸسنس کام کرنے والے فارمیسز اور میڈیکل اسٹوز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 

وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقہ سنگجانی میرا جعفر اور سرائے خربوزہ کے میڈیکل سٹوروں، فارمیسز اور کلینکس پر اسلام آباد ڈرگ ٹیمز کی جانب سے چھاپے، غیر معیاری ادویات کوالیفائیڈ پرسن کے بغیر ادویات فروخت کرنے پر متعدد ڈرگ سٹورز، میڈیکل سٹورز، فارمیسیز اور پرائیویٹ ہیسپتالوں اور کلینکس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر دیئے گیے۔

 

اسلام آباد ڈرگ ٹیمز نے کارروائی کے دوران چار نجی میڈیکل اسٹورز کو سیل کر دیا، ادویات کے نمونہ جات لے کر لیبارٹری بجھوا دیئے ہیں، جبکہ سرائے خربوزہ میں ڈینٹل کے عطائی کلینک کو بغیر مستند ڈاکٹر اور بغیر سٹرلائز کے آپریشن آلات استعمال کر کے مریضوں میں دوران علاج ہیپاٹئٹس سی کی خطرنال بیماری پھیلانے اور غیر قانونی پریکٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل سنٹر کو بھی سیل کر کے ڈرگ انسپکٹر کے حکم پر مقدمہ درج قائم کر دیا ہے۔

 

وفاقی دارالحکومت کی اربن و دیہی علاقوں میں سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سردار شبیر کے حکم پر بلا امتیاز ناقص ادویات کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف مہم جاری ہے۔ سردار شبیر کے مطابق کوالیفائیڈ پرسن کے بغیر ادویات فروخت کے قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو کوئی رعائت نہیں۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں