کراچی میں ایک بار پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ، 4افراد قتل

کراچی(تنویر منیر) پہلوان گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں 4 افراد قتل، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے بول ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس جاں بحق، کراچی نجی ٹی وی کے اینکر کے قتل کا مقدمہ مقتول کی اہلیہ زارا عباس کی مدعت میں درج کیا گیا۔ نامزد ملزم عاطف نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

 

پولیس کے مطابق مرید عباس کو پیٹ اور سینے میں گولیاں لگیں ہیں۔ مرید عباس ٹائروں کے کاروبار میں عاطف کا شراکت دار تھا۔ اہلیہ کا کہنا ہے کہ عاطف نے کال کر کے پیسوں کیلئے بلایا تھا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے بھی واقعہ کو لین دین کا تنازع قرار دیا ہے۔ ادھرنامزد ملزم عاطف نے بھی مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔

کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اینکر پرسن مرید عباس اور ان کے دوست خضر کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے- مرید عباس کو چار گولیاں ماری گئیں جبکہ خضر کو تین گولیاں لگیں۔ مرید عباس اور خضر حیات کی میتیں آج صبح نجی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دی گئیں، جہاں سے میتوں کو میانوالی پہنچایا جائے گا۔

 

ڈیفنس فائرنگ کے واقعہ کے دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ کراچی نجی ٹی وی کے اینکر کے قتل کا مقدمہ مقتول کی اہلیہ زارا عباس کی مدعت میں درج کیا گیا۔ کراچی ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مقدمہ نمبر382  قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ دوسرا مقدمہ عاطف زمان کا خودکشی کی کوشش کا درج کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقع کا نوٹس لے لیا ۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں