امریکا میں مسلم کمیونٹی پر حملے کی منصوبہ بندی، 4 افراد گرفتار

نیویارک (پبلک نیوز) امریکا میں مسلم کمیونٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ 16 سالہ مشتبہ شخص کے گھر سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

 

امریکا میں بڑھتی مذہبی منافرت، نیویارک میں مسلم کمیونٹی  پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کی عمریں 18، 19، 20 اور سب سے کم عمر 16 سال ہے۔


مشتبہ افراد پر ہوم میڈ بم بنانے اور اسلحہ رکھنے سمیت مسلم کمیونٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق نیویارک کے علاقے گریس میں 16 سالہ مشتبہ لڑکے کے گھر سے تین دھماکا خیز مواد جبکہ مختلف مقامات سے 23 بندوقیں برآمد کی گئیں ہیں۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں