دھند، سردی کے باعث پاور ڈوژن کے چار پاور پلانٹ بند ہو گئے

لاہور(پبلک نیوز) شدید سردی کی وجہ سے پاور ڈوژن کے چار پاور پلانٹ بند ہو گئے اور پلانٹ بند ہونے کے باعث عوام کئی مشکلات شکار ہونے سمیت کاروبار ٹھپ پو گے ہیں، فیکٹریاں بند پڑیں ہیں۔

 

دھند اور سردی کے باعث پاور ڈوژن کے چار پاور پلانٹ بند ہو گئے جس کے باعث عوام کی مشکلات اضافہ ہو گیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں، فیکٹریاں بند پڑیں ہیں اور گھروں میں بھی کھانا پکانے میں داشواری کا سامنا ہے۔

 

پاور پلانٹ بند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ کے قریب بجلی سسٹم سے آڑن چھو ہو گئی، پاور پلانٹ کی بندش سے لیسکو میپکو فیسکو سمیت دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوئی۔ پیپکو حکام کے مطابق گدو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے ہیں، جس سے مجموعی طور پر 2500 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

 

پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے متعدد فیڈرز بند ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے اور شہر میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے فیڈر بند کیا جا رہا ہے۔ شدید دھند اور فنی خرابی کے سبب 4 پاور پلانٹس سسٹم سے نکل گئے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔ بحالی کا کام شروع کر دیا گیا اور جلد بحال کر دی جاے گئی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں