پاک بحریہ میں 4ریئر ایڈمر لزکو وائس ایڈمرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

کراچی(پبلک نیوز) پاک بحریہ کے چار ریئر ایڈمرلزکی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والے فلیگ آفیسرز کئی اہم تقرریوں سمیت کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔


ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل اطہر مختار ، وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی، وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور وائس ایڈمرل آصف خالق شامل ہیں۔ ترقی پانے والے فلیگ آفیسرز کئی اہم تقرریوں سمیت کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اطہر مختار، وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وائس ایڈ مرل اطہر مختار پاکستان نیوی وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ جبکہ وائس ایڈ مرل محمد فیاض جیلانی پاکستان نیوی وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کرینفیلڈیونیورسٹی(یو کے) سے گریجویشن کر رہی رکھی ہے۔


وائس ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی، وائس ایڈ مرل آصف خالق نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ امجد خان آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور بیجنگ یونیورسٹی چائنہ کے گریجویٹ ہیں، جبکہ وائس ایڈمرل آصف خالق پاکستان نیوی وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ کیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں