آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع

کراچی(پبلک نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع ہو گئی، احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کو 10روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

 

آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے مقدمے میں نامزد اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اسپیکر کی جسمانی ریمانڈ میں دس روزہ مزید توسیع کر دی گئی۔عدالت میں جا رہے ہیں۔ انصاف کی امید ہے آغا سراج کا کہنا ہے کہ تمام اثاثے ڈیکلئیر کر چکا ہوں۔ میرے بھائیوں اور دوستوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں تفتیش کے لیے انتہائی کم ٹائم ملتا ہے۔

 

آغا سراج درانی روزانہ اسمبلی چلے جاتے ہیں ہم پندرہ پندرہ دن کرکہ نوے روز تک ریمانڈ لے سکتے ہیں، مجھے ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا ہوا ہے نہ وہاں روشنی ہے اور نہ کوئی اخبار ٹی وی گھر والوں سے نہیں ملنے دیا۔ نیب پراسٹیکیوٹر نے آغا سراج درانی کی باتوں سے مخالفت کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پندرہ روز کی توسیع استدعا کی تو عدالت نے دس روزہ کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں