فرانس حکومت بے بس، 2019 تک فیول ٹیکس نہ بڑھانے کا اعلان

پبلک نیوز: فرانس میں حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر جب یوٹرن بھی کام نہ آیا تو حکومت نے 2019 کے بجٹ میں بھی فیول ٹیکس نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

فرانس میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر حکومت نے مظاہرین کے آگے ایک بار پھر گھٹنے ٹیک دیئے۔ آئندہ سال کے حکومتی بجٹ میں بھی فیول ٹیکس نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے اضافی ٹیکس کو 6 ماہ کے لیے مؤخر کیا تھا لیکن مظاہرین نے مطالبات کی حتمی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

صدر ایمانیوئیل میکخواں کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے خلاف طلباء بھی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اب تک پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد طلبا اور افراد  زخمی ہو چکے ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں