فرانس کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں

پبلک نیوز: فرانس کی سڑکوں پر جنگ کا سماں، حکومتی پالیسیوں کے خلاف طلبا اور ایمبولینس ڈرائیور بھی احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔ تین ہفتوں سے جاری مظاہروں کے دوران اب تک چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہو ئے ہیں۔

فرانس میں فیول ٹیکس بڑھانے کے خلاف مظاہرے جاری ہی تھے کہ ایمبولینس ڈرائیور اور طلبا بھی حکومتی سیکیورٹی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔ ہر طرف ایمبولینس سائرن کی آواز گونجتی رہی۔

درجنوں ایمولینس نے کون کرڈ اسکوائر سے قومی اسمبلی تک کا راستہ بلاک کر دیا۔ فرانس میں نئی اصلاحات کے آرٹیکل 80 کے تحت مریض اب ترجیحی ایمبولینس کا انتخاب نہیں کر سکتا۔ اسپتال کی جانب سے مریضوں کی ٹرانسپورٹ کا انفرادی بجٹ لیا جائے گا۔

جس پر مظاہرین کا کہنا ہے کہ نئی اصلاحات سے بڑی کمپنیوں کو فائدہ ہو گا، جبکہ چھوٹی کمپنیاں نقصان جھیلنے پر مجبور ہو ں گی۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں