فرانس میں حکومتی پالیسیوں کیخلاف صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ

پبلک نیوز: فرانس میں صدر میکرون کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج دسویں ہفتے بھی جاری رہا۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔

 

فرانس میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ برقرار، دارالحکومت پیرس اور دیگر شہروں میں مسلسل دسویں ہفتے پیلی جیکٹ والوں نے احتجاج کیا۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

 

مشتعل مظاہرین نے پولیس پر فائرکریکر، پتھروں اور بوتلوں سے حملے کیے جبکہ پولیس نے پانی کی توپوں اور آنسو گیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔ حکام کے مطابق فرانس بھر میں 27 ہزار اور پیرس میں تقریباً 7 ہزار مظاہرین سڑکوں پر نکلے۔

یاد رہے کہ فرانس میں صدر میکروں اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف 17 نومبر سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں