فرانسیسی صدر نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافہ واپس لے لیا

پبلک نیوز: مظاہرین کا احتجاج رنگ لے آیا۔ فرانسیسی صدر نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں پٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکسز کے خلاف ملک میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج رنگ لےآیا۔ حکومت نے پرتشدد عوامی احتجاج کے بعد پٹرولیم مصنوعات پر عائد کردہ ٹیکسز کا فیصلہ 6 مہینہ کے لیے مؤخر کردیا۔ وزیراعظم کےایڈوارڈ فلپ نے ٹیکسز میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا۔

ٹیکسز کی منسوخی کے حکومتی فیصلے کو صدر ایمانیول میکخواں کے برسراقتدار آنے کے بعد پہلا یوٹرن قرار دیا جارہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کے باعث احتجاج میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔ جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں