سانحہ کرائسٹ چرچ، مسلم کونسل فرانس کا یوٹیوب اور فیس بک کیخلاف مقدمے کا اعلان

پبلک نیوز: کرائسٹ چرچ میں قتل عام کی لائیو کوریج پر یوٹیوب اور فیس بک انتظامیہ مشکل میں پڑ گئی۔ مسلم کونسل فرانس نے یوٹیوب اور فیس بک کے خلاف مقدمے کا اعلان کر دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد پیغامات دہشت پھیلانے اور کمسن بچوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کا موجب بنے۔

 

سانحہ کرائسٹ چرچ مساجد میں قتل عام کی لائیو کوریج فیس بک اور یوٹیوب پر کیوں دکھائیں۔ مسلم کونسل فرانس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ نے نیوزی لینڈ کے المناک سانحہ کو سوشل میڈیا پر دکھانے کے تناظر میں یوٹیوب اور فیس بک پر مقدمہ درج کرایا ہے۔

 

مسلم کونسل نے پراسیکیوٹر جنرل کو درخواست میں لکھا ہے کہ پُرتشدد پیغامات کو براہ راست دیکھایا گیا جو دہشت پھیلانے کا موجب بنے۔ نشر کی گئی ویڈیو سے کمسن بچوں کی نفسیات پر منفی اثرات مرتب ہوئے لہذا متعلقہ پلیٹ فارمز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

 

درخواست کے نتیجے میں جرم ثابت ہونے پر ذمہ داروں کو 3 سال قید یا 85 ہزار ڈالرز کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں