شہید بھٹو کی نظریاتی جماعت کرپشن کے ہاتھوں شہید ہوچکی ہے: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (پبلک نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ عوام کے پیٹ اور جیب خالی ہیں کیونکہ آپ کی جماعت اور راہنماؤں نے نظریات کی سیاست کو دفن کر کے ذاتی مفادات اور کاروبار کے نظریہ کو گلے لگایا۔ جب کرپشن کے مقدمات کی سماعت ہوتی ہے، دو جماعتوں کے رہنماوں کو آئین، جمہوریت اور عوام کی یاد ستانے لگتی ہے۔

 

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کی نظریاتی جماعت کرپشن کے ہاتھوں شہید ہوچکی ہے، جس کا ہمیں دلی افسوس ہے۔ عوام کے پیٹ اور جیب خالی ہیں کیونکہ آپ کی جماعت اور راہنماؤں نے نظریات کی سیاست کو دفن کر کے ذاتی مفادات اور کاروبار کے نظریہ کو گلے لگایا۔ جب کرپشن کے مقدمات کی سماعت ہوتی ہے، دو جماعتوں کے رہنماوں کو آئین، جمہوریت اور عوام کی یاد ستانے لگتی ہے۔

 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب آپ ایک سال کے تھے تو آپ کے والد پر مقدمات انہوں نے بنائے جنہیں آج آپ جیل میں جا کر ملتے ہیں۔ کرپشن کی زد میں آئی دونوں جماعتوں کی زبان، بیان اور اقدام ایک ہوچکا ہے۔ بہتر ہوتا (ن) لیگ پارلیمانی اجلاس میں لاپتہ اپوزیشن لیڈر سے ٹی ٹیز، پاپڑ اور ریڑھی والے کے اکاونٹس کی تفصیلات پوچھتی؟ میاں صاحبان کو آج بھی اپنی  ہی صحت کی فکر ہے، کاش انہوں نے قوم کی صحت کا بھی خیال کیا ہوتا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کے لاپتہ قائد لندن کی پر آسائش فضا میں بیٹھ کر کس منہ سے پاکستان کی عوام کی مشکلات اور مسائل کی بات کر رہے ہیں۔ عوام کے نام پر اپنے پیٹ بھرنے والوں کی جمہوریت اور جمہوری سوچ سے پاکستان کے باشعور عوام آگاہ ہیں۔ قوم نے عمران خان کو منتخب کر کے ان کی موروثی سیاست کو مسترد کر دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ جذباتی باتیں کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس اور اثاثوں کا جواب دینا ہو گا۔ عوام کا لوٹا ہوا مال عوام کو واپس لوٹانا ہو گا۔ لوٹ کے مال کی برآمدگی کی بات کریں تو عوام کے حقوق کا شور مچانا شروع کر دیتے ہیں۔ عوام کے درد میں نڈھال اپوزیشن ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز دے، ہم خوش آمدید کہیں گے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں