بھارت میں کرپشن کے قصے، اندرا گاندھی سے نریندر مودی تک

ادریس شیخ

دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت میں کرپشن کے بھی عجب قصے ہیں۔ اندراگاندھی سے لے کر نریندر مودی تک بڑے بڑے بھارتی سیاستدان کرپشن کی گنگا میں نہائے ہوئے ہیں۔ بھارت کی بدترین گورننس اور کرپشن کی تفصیلات یہاں آپ کی گوش گزار کی جا رہی ہیں۔

کرپشن بھارت کی رگوں میں سرایت کر چکی ہے۔ بھارتی حکمران منہ میں رام رام اور بغل میں کرپشن کی چھری رکھتے ہیں ۔ جہاں داؤ لگا عوام کو ہزار دو ہزار کروڑ کا چونا لگا دیا۔

اندراگاندھی کے صاحبزادے راجیو گاندھی جب اقتدار میں آئے تو انھوں نے بھی کرپشن کی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے۔

بھارتی سیاستدانوں نے ٹیکنالوجی کی آڑ میں بھی کرپشن کی آرتی اتاری ۔ ٹو جی اسکینڈل میں اربوں روپے کا چونا لگایا۔ کامن ویلتھ گیمز2010 میں سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ آرگنائزنگ کمیٹی کےکرپٹ اراکین کو بھی گرفتار کیا گیا۔

بھارت اور فرانس کے درمیان36رافیل طیاروں کی 8.7ارب ڈالرز کی ڈیل میں مودی سرکار پر اپنے دوست انیل امبانی کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کا الزام سابق فرانسیسی صدر نے عائد کیا۔

چارہ اسکینڈل نے پارٹی کی وابستگی کے بغیر ہی تمام بھارتی سیاستدانوں کو ننگا کردیا۔ دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ اگر کمیشن دے دی جائے تو بھارت میں سب جائز ہے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں