پہلا روزہ سبزیاں  پھل مزید مہنگے، شہری ماڈل بازاروں میں خوار

لاہور (پبلک نیوز) پہلا روزہ سبزیاں اور پھل مزید مہنگے ہو گئے۔ شہری روزے کی حالت میں ماڈل بازاروں میں سبسڈی پر فراہم کی جانے والی اشیا کے معیار اور انداز تقسم سے نالاں۔ ضلعی انتظامیہ کاغذی کارروائیوں اور فوٹو سیشنز ہر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

 

ماہ صیام میں پھلوں سبزیوں کی قیمت میں کچھ زیادہ ہی برکت پڑ گی۔ قیمتوں کو آسمان سے زمین تک لانے کے لیے لگائے گئے ماڈل رمضان بازاروں میں عوام خوار ہو گئے۔

  

ڈپٹی کمشنر لاہور ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاء خورونوش فروخت ہونے کے لیے متحرک ہے تو دوسری طرف ذخیرہ اندوز دنددہاتے پھر رہے ہیں۔ پیاز کی قیمت 50 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 60 سے 70 روپے، آلو 15 روپے  جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 سے 40 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

 

لیموں کی بات کی جائے تو ڈی سی ریٹ پر 320 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔ ڈی سی ریٹ پر سیب 310 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 450 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ کیلا درجہ اول 109 کی بجائے 140 روپے فی درجن، چیکو ڈی سی ریٹ کے مطابق 100 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ انار قندھاری 260 روپے ڈی سی ریٹ جبکہ اوپن مارکیٹ میں 800 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ شہریوں کا مؤقف ہے کہ منافع خور مافیہ کو کنٹرول کرنے میں ضلعی انتظامیہ بری طرح ناکام ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں