چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوارالحق کے اعزازمیں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد

لاہور(ادریس شیخ) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ انوارالحق آج اپنے عہدے سےریٹائر ہوں گے، چیف جسٹس کے اعزازمیں فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا گیا، نامزد چیف جسٹس سردارشمیم کل گورنر پنجاب چودھری سرورسے اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

 

تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس انوار الحق نے کہا کہ انہوں نے تاریک راستے پر چلنے کی بجائے اپنے حصے کی شمع جلانے کی کوشش کی ہے، عدالتی نظام کو عوام دوست بنانے کیلئے بیوٹیشن کی بجائے ماہر سرجن کی ضرورت ہے، بطور چیف جسٹس ہائیکورٹ میں میرٹ پر تعیناتیاں کیں، عدالتی نظام اور ضلعی عدلیہ سے خامیاں دور کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے۔

 

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد انوار الحق نے کہا کہ عدالت عالیہ کے ورکرز ویلفیر فنڈ میں ہولناک بے ضابطگیاں ہوئیں، جس کا فرانزک آڈٹ شروع کرایا، ریڈر کی تعلیمی استعداد انڈر میٹرک سے بڑھانے کی تجویز پیش کی۔ خواہش ہے جو منصوبے شروع کیے میرے جانے کے بعد مکمل ہو جائیں گے۔ الوداعی تقریب میں نامزد چیف جسٹس سردار شمیم،لاہور ہائی کورٹ کے ججز، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب، پنجاب بارکونسل، لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں