یوم پاکستان منانے کی تیاریاں، پریڈ گراؤنڈ میں فل ڈریس ریہرسل

اسلام آباد (پبلک نیوز) یوم پاکستان بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں جاری۔ پریڈ گراؤنڈ میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ اسلام آباد طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھا۔

جڑواں شہروں میں موبائل سروس بھی عارضی طور پر معطل رہی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے "میڈیا کی آواز۔ پاکستان زندہ باد" نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف کورکمانڈر راولپنڈی نے سیاچن پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق 23مارچ کےسلسلے میں اسلام آباد کی پریڈگراؤنڈ میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ پاک فضائیہ کےطیاروں نے ایسے کرتب دکھائے کہ فضاء میں قوس قزاء کےرنگ بکھر گئے۔ جڑواں شہروں کی فضاء طیاروں کےگھن گرج سے گونجتی رہی۔

ریہرسل کےدوران راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل سگنلز عارضی طورپر معطل رہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والا ایکسپریس وے بھی مختلف مقامات سے بند رہا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے 23مارچ کے لیے نیا پرومو زجاری کردئیے گئےہیں۔

دوسری طرف کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے سیاچن پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر نے سرد ترین محاذوں پر جوانوں سے ملاقات کی اور ان کےبلندحوصلوں کوسراہا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں