وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کا مکمل شیڈول جاری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان آج پہلے سرکاری دورے پر ایران جائیں گے، تہران سے پہلے مشہد میں قیام ہو گا، صدر حسن روحانی، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت دیگر حکام سے ملیں گے اورماڑہ میں 14 شہادتوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

 

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران کا مکمل شیڈول، وزیراعظم عمران خان آج دوپہر ڈھائی بجے کوئٹہ سے خصوصی طیارے پر ایران روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ سے خصوصی طیارے پر شام ساڑھے تین بجے ایران کے شہر مشہد پہنچیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا گورنر جنرل کوراسان وفد کے ہمراہ استقبال کریں گے۔

 

شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا گورنر جنرل کوراسان وفد کے ہمراہ استقبال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان مشہد میں روضہ حضرت امام رضا پر حاضری دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان حاضری کے بعد مشہد سے خصوصی طیارے پر آج رات تہران کے لئے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا تہران میں وزیر روڑز، اربن ڈویلپمنٹ محمد اسلامی رات 9 بجےاستقبال کریں گے۔

 

وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں تہران میں اعشائیہ دیا جائے گا، قیام آزادی ہوٹل میں ہو گا۔ وزیراعظم کو کل 22 اپریل کی صبح تہران میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وفود کی سطح پر 22 اپریل کو ملاقاتیں اور کئی ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔ مشترکہ پریس کانفرنس 22 اپریل کو دن ساڑھے 12 بجے ہو گی، دورانہ 10 منٹ ہو گا۔ ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر حسن روحانی سے الگ ملاقات ہو گی، وزیراعظم عمران خان ایرانی سرمایہ کاروں و بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے، وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان سپریم لیڈر ایران سید علی خامنائی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور دہشتگردی سے نمٹنے پر بات کریں گے۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان خطے کو درپیش چیلنجز، علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات کریں گے، وزیراعظم عمران خان حضرت فاطمہ معصومہ کے روضہ پر بھی حاضری دیں گے۔

 

ایران کے دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا اور دیگر وزراء بھی ہمراہ ایران جائیں گے، وزیراعظم کی پاکستان واپسی 22 اپریل کی رات مشہد ائیرپورٹ سے ہو گی، وزیراعظم عمران خان کی واپسی 23 اپریل کی صبح اسلام آباد میں ہو گی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں