ساؤتھ افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا فنڈ ریزنگ ایونٹ، 2گھنٹوں میں 3کروڑ 70لاکھ روپے جمع

سنچورین (پبلک نیوز) ساؤتھ افریقہ کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا فنڈ ریزنگ ایونٹ، سنچورین میں ہونے والے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں صرف دو گھنٹوں میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان  کادستخط شدہ کا بلا 3 لاکھ رینڈ میں نیلام، وزیراعظم عمران خان کی دستخط شدہ گیند 70 ہزار رینڈ میں نیلام، حالیہ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے 1.5 لاکھ رینڈ میں نیلام۔

تفصیلات کے مطابق فنڈ ریزنگ ایونٹ کا اہتمام پی ٹی آئی ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر فیصل جاوید ان کے علاوہ سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رمیز راجہ اور موجودہ کپتان شعیب ملک سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے شرکت کی۔

اس موقع پر محض دو گھنٹوں میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان  کادستخط شدہ کا بلا 3 لاکھ رینڈ میں، وزیراعظم عمران خان کی دستخط شدہ گیند 70 ہزار رینڈ میں، حالیہ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے 1.5 لاکھ رینڈ میں جبکہ حالیہ کرکٹ ٹیم کی دستخط شدہ ٹی شرٹس 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئیں۔

ایونٹ کے مہمان خصوصی فیصل جاوید خان کا اپنے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جزبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خاص طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے واضح کیا کہ انشاءاللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیمز بنائیں گے۔ مہمند ڈیم پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔ ہم سب ملکر پاکستان کے بحرانوں پر قابو پا لیں گے۔ عمران خان نے اللہ کے فضل سے ہر نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔ پاکستان میں اس وقت صرف دو بڑے ڈیمز ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پچھلے 40 سال سے زائد عرصے میں کوئی ڈیم نہیں بنا۔ ہم سالانہ 22 لاکھ ڈالر کی لاگت کا پانی ضائع کرتے ہیں۔ ہماری capacity storage ہی نہیں، صرف ایک ماہ کا پانی اکٹھا کر سکتے ہیں۔ دیامر اور دیوسائی ڈیم کی تعمیر سے بجلی اور سٹوریج کا مسئلہ حل ہو گا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے ڈیم فنڈ کے اجراء پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہی جذبہ رہا تو مقررہ تاریخ سے پہلے ڈیم تعمیر ہو جائیں گے انشاءاللہ۔ اب تک ڈیم فنڈ میں 9.6 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے جو بھی شروع کیا اسے مکمل کیا

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد investment, exports اور زرمبادلہ میں تیزی آئی ہے۔ بیرون ملک پاکستانی بینکوں سے پیسے بھیجیں۔ حکومت اس سلسلے میں پروگرام شروع کر رہی ہے۔ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم سیریز کا آخری میچ جیت کر دورے کا اختتام اچھے نوٹ پر کرے گی۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کا ڈھانچہ ٹھیک کریں گے۔ عمران خان ایک انتہائی مخلص لیڈر ہیں۔ ڈیم کی تحریک ایک بہت ہی اچھی کاز ہے۔

سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بڑھ چڑھ کر عمران خان کا ساتھ دیں۔ اس تحریک کو آپکی مسلسل سپورت کی ضرورت ہے۔92 ورلڈ کپ میں عمران خان ایک عظیم مقصد کے لیے کھیلے اور وہ مقصد شوکت خانم تھا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں