ساہیوال سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کر دی گئیں

لاہور(پبلک نیوز) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی بربریت کا نشانہ بننے والے مقتولیں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں کا جم غفیر شریک ہوا۔۔ہر دل افسردہ۔ ہر آنکھ اشکبار۔

 

ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے چاروں مقتولین کی نمازجنازہ لاہور کے فیروزپور روڈ پرادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ذیشان، خلیل، اسکی اہلیہ اور بیٹی کی میتیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

 

جہاں دل میں غم تھا وہیں غصہ بھی تھا۔ اہل علاقہ نے سارا دن شدید احتجاج کیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کیخلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث فیروزپورروڈ بلاک رہا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان واقعے کی انکوائری کروائیں۔

 

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں