معروف مصنف افسانہ نگار، ڈاکٹر انور سجاد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور(مستنصر عباس) معروف مصنف افسانہ نگار، ڈاکٹر انور سجاد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ادب، فن سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 

اُردو ادب کے معروف مصنف و افسانہ نگار ڈاکٹر انور سجاد کی نماز جنازہ میں اداکار قوی خان، نور الحسن، مصنف اصغر ندیم سید، رہنماء پی پی پی منور انجم سینئر صحافی خالد چوہدری سمیت دیگر مکتبہ فکر کے افرادنے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شریک فنکاروں نے کہا کہ ڈاکٹر سجاد انور کے رخصت ہونے سے اردو ادب میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ پُر نہیں ہو سکتا، انہوں نے جتنا لکھا خوب لکھا، ادب سے تعلق رکھنے والوں کو ان کے کام سے سیکھنا چاہیے۔

 

رہنماء پی پی پی منور انجم نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر نماز جنازہ میں شرکت کی، ڈاکٹر انور سجاد پروگیسو سوچ کے مالک تھے، انہوں نے ضیا الحق کی آمریت کے خلاف بھی لڑا۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کرائی گئی، ان کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں کی گئی۔ ڈاکٹر انور سجاد کے سوگوران میں بیوہ، بیٹی اور کروڑوں پرستار شامل ہیں، جبکہ ان کے ایثال ثواب کیلئے رسم قل کل بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ پر ادا ہو جائے گی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں