وسائل کی کمی، جنازے کو تھرموکول کے تختے پر نہر کراس کروائی گئی

 

پبلک نیوز: سجاول میں نہر پر پل نہ ہونے کے باعث جنازے کو تھرموکول کے تختے پر لے جایا گیا ہے۔ 4 سالہ بچی کی میت کو دفنانے کے لیے تختے پر میت رکھ کر کراس کی گئی۔ رہائشی جنازہ دفنانے یا بیمار وں کو لے جانے کے لیے تھرموکول کا تختہ استعمال کرتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ کے علاقے سجاول میں نہر پر پل نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین جنازے کو تھرموکول کے تختے پر لے جانے پر مجبور ہو گئے۔ 4 سالہ بچی کی میت کو دفنانے کے لیے تختے پر میت رکھ کر کراس کی گئی۔

 

واضح رہے کہ رہائشی جنازہ دفنانے یا بیمار وں کو لے جانے کے لیے تھرموکول کا تختہ استعمال کرتے ہیں۔ چوہڑ جمالی میں گزشتہ سال بھی جنازہ ایسے ہی تختے  پر رکھ کر لایا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندہ مراد علی شاہ نے  واقعے کا نوٹس لیا تھا لیکن ایک سال گزر گیا، کوئی عملی کام نہ ہو سکا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں