سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پبلک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان دورہ کے حوالے سے مزید تفصیلات، سعودی ولی عہد وزیر اعظم ہاؤس میں موسم بہار کی نسبت سے پودا بھی لگائیں گے۔ 

 

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کا طیارہ آج سہہ پہر چار بجے کے قریب نور خان ائربیس پر لینڈ کرے گا۔ گارڈ آف آنر کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ولی عہد کو روایتی چائے کی دعوت دی جائے گی۔ سعودی ولی عہد وزیراعظم ہاؤس میں موسم بہار کی نسبت سے پودا بھی لگائیں گے۔ وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگانے کی خاص تقریب ہو گی، اعلیٰ حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔

 

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم ہاوس میں اعشائیہ سے قبل وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد کی ون آن ملاقات ہو گی۔ سعودی ولی عہد کے اعزاز میں اعشائیہ کا اہتمام وزیراعظم ہاؤس کے لان کے بجائے عمارت کےاندر کیا جائے گا۔ اعشائیہ میں شرکت کے لئے 100 سے زیادہ اہم ترین شخصیات کی فہرست تیار کرلی گئی۔ آرمی چیف، مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور کابینہ ارکان فہرست میں شامل ہیں۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں