فریال تالپور کیخلاف اقامہ رکھنے کے کیس کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی

کراچی (پبلک نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنماء فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے کا معاملہ، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو بھی دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔

 

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنماء فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے کا معاملہ، فریال تالپور کے خلاف درخواست گزار فنگشنل لیگ کے معظم عباس کے وکیل خواجہ شمس اسلام نے دلائل دیئے کہ نواز شریف کی نااہلی میں اقامہ نے بنیادی کردار ادا کیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ فریال تالپور پر بھی لاگو ہوتا ہے، فریال تالپور نے اثاثے کیسے بنائے، تحقیقات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبر:فریال تالپور کیخلاف اقامہ رکھنے کے کیس کی مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی

عدالت نے کہا کہ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کہاں ہیں، جونیئر وکیل نے مؤقف پیش کیا! فاروق ایچ نائیک اسلام آباد میں مصروف ہیں،عدالت نے ریمارکس دئیے فاروق ایچ نائیک سے کہیں آئندہ سماعت پر دلائل دیں، خواجہ شمس الاسلام کے دلائل مکمل۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو بھی دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں