انور مجید، غنی مجید کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 14 فروری تک ملتوی

کراچی(حمزہ گیلانی) بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کے انور مجید کے بیٹے غنی مجید کی تحویل سے متعلق نیب کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔ عبدالغنی مجید کے وکیل کی جانب سے نیب درخواست کی مخالفت کردی گئی۔


بینکنگ کورٹ میں انور مجید کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت، ایف آئی اے پروسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ بینکنگ کورٹ میں درخواست ضمانت کو نہیں سنا جا سکتا، سپریم کورٹ نے کیس نیب کو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ اگر عدالت نے ضمانت دی تو یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہو گی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بینکنگ کورٹ کا زکرنا ہونے پر عدالت کیا کر سکتی ہے۔

 

نیب کی جانب سے بینکنگ کورٹ میں انور مجید اور غنی مجید کو تحویل میں لینے کی درخواست دی گئی، جس پر عدالت نے کہا کہ اگر آپ کو کسٹڈی چاہیئے تو آپ نیب کورٹ سے رجوع کریں، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ہم نے صرف تفتیش کے لئے اس کورٹ سے این او سی کی استدعا کی ہے۔ انور مجید اور ان کے بیٹے سے دیگر معاملات میں تفتیش کرنی ہے۔

 

انور مجید کے بیٹے غنی مجید کی تحویل کے متعلق نیب کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، کل بینکنگ کورٹ میں نیب کی درخواست پر دلائل دئیے جائیں گے۔ غنی مجید کے وکیل کی جانب سے نیب درخواست کی مخالفت کر دی، جس پر عدالت نے انور مجید اور غنی مجید کی درخواست ضمانت پر سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں