اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت میں مزید اضافہ

لاہور(پبلک نیوز) مالی سال میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر 44 ارب 70 کروڑ 93 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔ ابتدائی لاگت کے منصوبے پر دوکھرب پچاس ارب سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے۔

 

پہلی ملکی لائٹ ریل اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت میں مزید اضافہ، دستاویزات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین مرکزی منصوبے پر 43 ارب روپے مزید خرچ ہوں گے۔ الائیڈ ورکس، یارڈ اور اراضی حصول پر 50کروڑ 50 لاکھ روپے مزید خرچ ہوں گے۔

 

اورنج لائن ٹرین کے روٹ پر جین مندر انڈر پاس کی تعمیر پر 15 کروڑ، فٹ پاتھ اور سڑکوں کی تعمیر پر 10کروڑ اور منصوبے کی زد میں آنے والے تاریخی اہمیت کی عمارات پر 1کروڑ 34 لاکھ 86 ہزار روپے مزید خرچ ہوں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ کے مطابق ایک کھرب باسٹھ ارب روپے کی ابتدائی لاگت کے منصوبے پر دوکھرب پچاس ارب سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں