اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ٹھیکیداروں کو مزید ادائیگیاں کر دی گئیں

لاہور(ادریس شیخ) 5 فیصد آبادی کے سفر کی سہولت کیلئے شروع کیے گئے منصوبے اورنج لائن ٹرین کے ٹھیکیداروں کو مزید ادائیگیاں، فی کلومیٹر 2 ارب سے زائد رقم کی ادائیگی کے بعد منصوبے کی لاگت میں تاریخی اضافہ ہو گیا۔

 

پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ٹھیکیداروں کو چار پیکجز کیلئے مزید 54 ارب 47 کروڑ 58 لاکھ ادا کر دیے گئے، 27 کلومیٹر طویل ٹرین کیلئے 2 ارب 1 کروڑ 76 لاکھ 55 ہزار سے زائد رقم فی کلومیٹر ادا کی گئی ہے، منصوبے کی مجموعی رقم کے مطابق فی کلومیٹر لاگت 2 ارب روپے سے بھی زیادہ بڑھ گئی۔

 

معاہدے کے وقت ٹھیکیداروں کو 45 ارب54 کروڑ 65 لاکھ روپے ادائیگی پر اتفاق ہوا، منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے ٹھیکیداروں کو 54 ارب 47 کروڑ 58 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے، پنجاب حکومت کو پیکج ون کی تعمیر 21 ارب 40 کروڑ 99 لاکھ سے بڑھ کر 24 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ روپے ادا کرنا پڑے، پیکج ٹو 11 کی بجائے 13 ارب اور پیکج تھری کی تعمیر میں بھی تقریباً ایک ارب ڈ لاگت کا اضافہ ہو گیا ہے۔165ارب کے ابتدائی تخمینے سے شروع کیا گیا منصوبہ 280 ارب سے تجاوز کر چکا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں