وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے کتنے فیصد پاکستانی مطمئن ہیں؟

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) حکومتی کارکردگی پر گیلپ سروے رپورٹ جاری، 51 فیصد لوگ وزیراعطم عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن، پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی نے بطور  وزیراعطم عمران خان  کی کارکردگی تسلی بخش قرار دی۔

 

تفصیلات کے مطابق سروے چاروں صوبوں میں کیا گیا۔ مرد اور خواتین سے حکومتی کارکردگی پر سوالات کیے گئے۔ سروے رپورٹ کے مطابق 13 فیصد نے عمران خان کی بطور وزیراعظم کارکردگی بہت اچھا قرار دیا۔ 38 فیصد نے صرف اچھا کی رائے دی۔

 

 

گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق 26 فیصد پاکستانی شہریوں نے وزیراعظم کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ 20 فیصد نے وزیراعظم کی کاکردگی کو بہت ہی بری کارکردگی قرار دیا۔ 3 فیصد نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

 

 

شہری آبادی میں 15فیصد لوگ وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو بہترین سمجھتے ہیں۔ 44فیصد شہری آبادی نے عمران خان کی بطور وزیراعظم کارکردگی کو اچھا قرار دیا۔

 

 

سروے میں دیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہیں۔ 15فیصد نوجوان وزیراعظم کی کارکردگی کو بہترین۔ 44فیصد اچھا قرار دیتے ہیں۔

 

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں