گیس بلوں میں اضافہ پر وفاقی حکومت کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی قائم

اسلام آباد (راجہ عثمان طاہر) گیس بلوں میں اضافے نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔ وفاقی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ دوسری جانب گیس بلوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ پبلک نیوز نے سب پتہ لگا لیا۔

 

گیس کے بلوں میں اضافے پر وزیر اعظم کے نوٹس لینے کے بعد وزارت توانائی نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزارت توانائی کے سینئر افسران پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی کی سربراہی شیرافگن خان کریں گے، جس میں شاہد یوسف، عمران احمد اور ایس این جی پی ایل کے جنرل مینجر شامل ہیں۔ کمیٹی گیس کے بلوں میں اضافے کے اسباب و وجوہ کا جائزہ لے گی۔

 

حکومت نے گیس کے نرخوں میں 15 سے 143 فیصد اضافہ کیا تھا اور سلیب چار سے بڑھا کر سات کر دیئے تھے۔ پہلے تین سلیب گھریلو صارفین کے لیے رکھے گئے تھے ایوریج گھروں میں 5 سے 15 کیوبک تک میٹر گیس استعمال ہوتی ہے جیسے 15 کیوبک میٹر سے گیس ایک یونٹ ذیادہ استعمال ہوتی ہے تو اس کا ریٹ بھی دوگنا ہو جاتا ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں