حافظ آباد: گیس لیکج سے دھماکا، 12سالہ لڑکا جاں بحق، 4 افراد زخمی

حافظ آباد (زاہد سہیل) شہر کےعلاقہ گلزار پورہ میں گیس لیکج سے دھماکا ہو گیا۔ مکان کی دیوار اور چھت منہدم ہو گئی۔ ملبہ تلے دب کر 12 سال کا لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ دھماکا میں چار افراد جھلس کر زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ گلزار پورہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا۔ جس کے باعث مکان کی دیوار اور چھت منہدم ہو گئی۔ ملبہ تلے دب کر 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ ۔ملبہ تلے دبنے سے اور جھلسنے سے چار افراد زخمی ہو گیا۔

زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے چاروں شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں