موسم سرما آتے ہی گیس ہوئی نایاب، لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کر لیا گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز)عوام ہو جاہیں تیار، سردیوں میں ان کے چولہے اور ہیٹر دونوں ٹھنڈے رہیں گے، گیس کی قلت کے باعث لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ صبح اور شام گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔ درآمدی صنعتوں کے علاوہ دیگر صنعتیں گیس سے محروم رہیں گی ۔

 

ذرائع کے مطابق سردی کے آتے ہی سب سے بڑا مسئلہ گیس کی لوڈ شیڈنگ، گیس لوڈ منیجمنٹ پلان بنا لیا گیا۔ گھریلو صارفین کو گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے گا۔ دن کے اوقات میں گیس لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ صبح اور شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔

 

ذرائع کے مطابق درآمدی صنعتوں کو تین سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے گی۔ دیگر صنعتوں کو سردیوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کا نفاذ تین کیلئے ہو گا۔ دسمبر سے مارچ تک گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کا اطلاق ہو گا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں