گیس بحران پھر سر اٹھانے لگا، پنجاب، اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز بند

اسلام آباد (عثمان طاہر) ملک بھر میں گیس بحران پھر سر اٹھانے لگا، پی ایس او کا ایل این جی کارگو بروقت نہ پہنچ سکا، پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز پھر بند ہو گئے۔

 

پی ایس او کے ایل این جی  کارگو بروقت لنگرانداز نہ ہوسکے۔ جس کی وجہ سے گیس کا بحران ایک بار شروع ہوگیا ہے، جہاز بروقت لنگر انداز نہ ہونے سے ایل این جی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہو گیا ہے۔

 

حکام سوئی نادرن کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل  کے زیر انتظام علاقوں میں گیس کی 300 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی واقع ہو گئی ہے گیس شارٹفال کے باعث اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز فوری طور پر ایک دن کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔  

 

گیس شارٹ فال سے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام اباد کے گھریلو صارفین بھی متاثر ہو رہے ہیں متعدد علاقوں میں گیس پریشر کی کمی واقع ہو گئی ہے سوئی نادرن حکام کے مطابق گیس کی طلب ورسد کی صورتحال جلد بہترہو جائے گی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں