پیٹرول، بجلی کے بعد حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیار

اسلام آباد (پبلک نیوز) پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی اور اب حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیاری ہے۔ اوگرا کو سوئی گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں ایک سو چورانوے روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کی درخواست کر دی۔

 

حکومت نے عوام پر بجلی اور پیٹرول کے بعد گیس بم گرانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلیں۔ سوئی گیس ڈسٹری بیوشن  کی دونوں کمپنیوں نے ٹیرف میں 194 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کی درخواست اوگرا کو کر دی، سوئی سدرن نے اوسط ٹیرف 799 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

 

سوئی نادرن کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اوسط ٹیرف 624.93 سےبڑھا کر 818.95 روپے مقرر کیا جائے، اوگرا نے دونوں درخواستیں 19 اور 20 نومبر  کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں