افغان جنگ ختم ہوسکتی، امریکی افواج کے کمانڈر کا عندیہ

پبلک نیوز: افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے افغان جنگ کے خاتمہ کا عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے جاری جنگ ختم ہو سکتی ہے، امریکا کو طالبان مذاکرات کے منفی اور مثبت نتائج کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے 2019 میں کئی دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔ جنرل ملر نے کہا کہ جنگ طالبان کے ساتھ لڑائی جاری ہے تاہم راوں سال میں جنگ ختم ہوسکتی ہے۔

 

جنرل ملر نے کہا کہ افغانستان میں تعینات غیر ملکی فوجی دستوں کو افغان تنازع کے خاتمہ کے لیے امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے مثبت اور منفی دونوں طرح کے نتائج کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں طالبان نے جنگ بندی کے لیے امریکی افواج کے مکمل انخلاء کی شرط رکھی ہے۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں